مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ آج سے شروع ہو گا

Published On 08 April,2023 12:51 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ آج سے مناکو میں شروع ہوگا جو کہ 16 اپریل تک جاری رہے گا۔

ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔

ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز مقابلوں میں یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ڈبلز مقابلوں میں امریکی کھلاڑی راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پر مشتمل جوڑی اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔

خیال رہے کہ یہ ٹورنامنٹ مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کا 116 واں ایڈیشن ہوگا جو مونٹی کارلو کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا۔