لاہور : ( ویب ڈیسک ) ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کنٹرول روم کے ذریعے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کو فول پروف سکیورٹی دی جارہی ہے اور کمپلیکس میں سپورٹس کی سرگرمیوں کیلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور روم کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر آصف طفیل کا کہنا تھا کہ کرکٹ سیریز اور دیگر ایونٹس کے لئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔
علاوہ ازیں ڈی جی سپورٹس نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نوتعمیر شدہ ہاسٹل کا دورہ کیا اور ہاسٹل میں سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ ہاسٹل کے رہائشی کمروں اور دیگر سہولیات کا معائنہ بھی کیا۔
ڈاکٹر آصف طفیل کا کہنا تھا کہ نئے ہاسٹل کی تعمیر اعلیٰ معیار کے مطابق کی گئی ہے، کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات میسر آئیں گی، کھلاڑیوں کو اچھی سہولیات ملیں گی تو وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ان کی پرسکون رہائش ان کے کھیل کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔
Director General Sports Punjab Dr. Asif Tufail visited the CCTV control room and other offices of Sports Board Punjab at the National Hockey Stadium. pic.twitter.com/Yn2Dsavcxr
— Sports Board Punjab (@Sports_BoardPB) April 5, 2023