اسلام آباد:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے کیلئے تیار ہے، سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من وعن عمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کا حکم
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی نگران حکومت سے رابطے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، نگران حکومت سے انتظامی اور سکیورٹی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔
مزیدبرآں الیکشن کمیشن نے فنڈز کے حصول کیلئے وزارت خزانہ سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔