اعصام الحق قریشی آج مراکش گراں ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے

Published On 05 April,2023 12:42 am

رباط : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی آج ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشن ( اے ٹی پی ) کے زیر اہتمام مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

اے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ مراکش میں جاری ہے۔

اعصام الحق اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار سینڈر آرینڈزاے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں میں آج ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اعصام اور سینڈر آرینڈز کا ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کا ابتدائی میچ پیڈرو مارٹنیز پورٹرو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جمے انتونی منار کلارپر مشتمل ہسپانوی جوڑی سے ہوگا۔