راولپنڈی : ( ویب ڈیسک ) پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) کے زیر اہتمام جاری نیشنل چیلنج کپ 2023 میں آج مزید چھ میچوں کا فیصلہ ہو گا۔
پی ایف ایف کے مطابق پہلا میچ کے آر ایل اور پاکستان آرمی، دوسرا میچ پی اے ایف اور بی ایچ سی سی، تیسرا میچ ایچ ای سی اور سیف ٹیکسٹائل، چوتھا میچ کلاش ملز اور ایس اے فارمز، پانچواں میچ ایشیا گھی ملز اور اے ایس ایم جبکہ چھٹا میچ ہزارہ کول کمپنی اور نیمسو کے درمیان کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق آج پہلے میچ میں کے آر ایل اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں کے آر ایل گراؤنڈ، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ پی اے ایف اور بی ایچ سی سی کے درمیان تماس سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں ایچ ای سی اور سیف ٹیکسٹائل کی ٹیمیں فیم فٹ بال گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
چوتھا میچ کلاش ملز اور ایس اے فارمز کے درمیان دہنولا گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، پانچویں میچ میں ایشیا گھی ملز اور اے ایس ایم کی ٹیمیں گلزار صادق سٹیڈیم جبکہ چھٹے میچ میں ہزارہ کول کمپنی اور نیمسو کی ٹیمیں ایوب سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔