لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کھلاڑیوں کی جانب سے استعفوں کی خبر سامنے آنے پر سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نے بغاوت کے عنصر کو رد کر دیا۔
سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نے کہا کہ سینئر کھلاڑی بیرون ملک لیگ کھیلنے کی وجہ سے نہیں آئے، ہم کھلاڑیوں سے رابطہ کر رہے ہیں اور کچھ کھلاڑی کیمپ میں آنا بھی چاہتے ہیں۔
سیکرٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ بغیر کیمپ آئے کوئی کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں بنے گا، اس وقت جو کیمپ میں آنا چاہے اس کا فیصلہ صدر پی ایچ ایف کریں گے اور کھلاڑیوں کی اولین ترجیح ملک ہونا چاہیے۔