قومی ہاکی ٹیم غیرملکی ٹرینر اور گول کیپر کوچ کی خدمات سے محروم

Published On 15 July,2022 01:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں میں مصروف قومی ہاکی ٹیم غیرملکی ٹرینر اور گول کیپر کوچ کی خدمات سے محروم ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی ٹرینر ڈینئل بیری اور ڈچ گول کیپر کوچ باب ویلڈف واپس چلے گئے ہیں، غیر ملکی کوچز نے اپنی مصروفیات کے بارے میں پہلے ہی پی ایچ ایف کو آگاہ کر دیا تھا۔

ڈینئیل بیری نے ایک سپورٹس کانفرنس میں شرکت کرنی تھی جبکہ باب ویلڈف بھی صرف دو ہفتوں کے لیے پاکستان آئے تھے۔

دونوں غیرملکی کوچز کامن ویلتھ گیمز کی ٹیم مینجمنٹ میں بھی شامل نہیں تھے، ویزہ مسائل کی وجہ سے ایک ماہ تاخیر سے کیمپ جوائن کرنے والے ہیڈ کوچ ایکمین کی نگرانی میں کھلاڑی ان دنوں ٹریننگ کر رہے ہیں۔