اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن پر ایڈہاک لگانے کافیصلہ کر لیا۔
ہاکی فیڈریشن کے روز مرہ کے معاملات ایڈ ہاک کمیٹی چلائے گی، فیڈریشن کی مدت ختم ہونے کے بعد الیکشن نہ کروانے کے باعث اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدیدار ڈی نوٹیفائی کر دیئے تھے۔
سپورٹس بورڈ حکام کا کہنا ہے قومی ٹیم پروگرام کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرے گی، کھلاڑیوں اور دیگر آفیشلز کے اخراجات اسپورٹس بورڈ برداشت کرے گا۔