پشاور: (دنیا نیوز) پشاورمیں کامیاب جوان سپورٹس مہم کا آغاز ہو گیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کہتے ہیں کامیاب جوان پروگرام کے تحت 33ارب روپے تقسیم کرچکے ہیں۔
پشاور یونیورسٹی میں مہم کے تحت کھیلوں کے مقابلے ہوئے،معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 33ارب روپے تقسیم کرچکے ہیں، ملک بھرمیں 50 ہزار روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ،خیبرپختونخوا میں ڈھائی ارب قرضہ جات تقسیم کیے جاچکے ہیں ،خیبرپختونخوا میں تقریبا 4 ہزار روزگار کے مواقع فراہم کئے جاچکے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ خیرپختونخوا میں246 خواتین نے قرضے حاصل کیے جبکہ پشاورمیں 700 نوجوانوں کو قرضے دیئے جا چکے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نظرانداز کیا، کامیاب جوان ٹیلینٹ ہنٹ سے مستقبل کے قومی ہیرو ابھر کر سامنے آئیں گے، سپورٹس مہم میں سو سے زائد یونیورسٹیوں کے طلبا کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔