سعید غنی پر منیشات فروشی کی سرپرستی کا الزام، حلیم عادل شیخ کی درخواست مسترد

Published On 15 February,2022 10:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اطلاعات سعید غنی پر منشیات فروشی کی سرپرستی کے الزام کی حلیم عادل شیخ کی درخواست مسترد کر دی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے موقف اپنایا کہ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ پر تین سال سے کارروائی نہیں ہوئی۔ عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔

میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کی درخواست کی تھی، میری کسی وزیر یا پیپلزپارٹی کے کسی رہنما سے ذاتی دشمنی نہیں، منشیات فروشی کو ختم کرنے کے لیے درخواست لگائی جو مسترد ہوگئی۔ ہمارا حق ہے ہم سپریم کورٹ جائیں گے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا آج سندھ کی بیٹی پروین رند ننگے پاوں ہائی کورٹ پہنچی ہے، ہم ایک عرصے سے وائس چانسلر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں، ڈاکٹر پروین رند کے آواز اٹھانے پر دکھاوے کی کارروائی کی گئی ، حکومت معاملے پر مٹی ڈالنا چاہتی ہے۔