خواجہ سراؤں کیلئے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کے مسودہ کی منظوری

Published On 15 February,2022 06:44 pm

پشاور:(دنیا نیوز) صوبائی کابینہ نے ڈیجیٹل اسکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت خواجہ سراؤں کے لیے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کے لیے مسودہ کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بیرسٹر سیف کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کی جانب سے ڈیجیٹل اسکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام کی منظوری دی گئی جس کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو ڈیجیٹل تربیت دی جائے گی، فوڈ فورٹیفیکیشن ایکٹ2021 کے مسودہ، خواجہ سراؤں کے لیےانڈومنٹ فنڈ کے قیام کے لیے مسودہ، جرنلسٹس ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ رولز 2021 کی منظوری دے دی گئی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ دہشتگردی میں شہید ہونیوالے صحافی کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے امداد دی جائیگی، کسی وجہ سے معذور ہونیوالے صحافی کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، کم سے کم اجرت کے ایکٹ 2013 کی روشنی میں تیار رولز اور گورنمنٹ ڈیٹا سٹریٹیجی کی منظوری دی گئی ہے۔