پشاور: پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد چینی، گھی اوردالوں کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے، عوام پریشان

Published On 18 February,2022 08:40 am

پشاور: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد پشاور میں چینی ، گھی اور دالوں کی قیمتیں بڑھ گئیں، شدید مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ،شہریوں نے حکومت سے روک تھام کا مطالبہ کردیا۔

پشاورمیں عوام کو مہنگائی نے چاروں اطراف سے گھیرلیا، پشاورکی اوپن مارکیٹ میں دالوں کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دال چنا فی کلو 180 سے بڑھ کر 200 ، دال ماش 280 سے بڑھ کر 300، سفید دال فی کلو 180 سے بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی ہے، چاول 180سے 200، اور لوبیاکا نرخ 180 سے بڑھ کر200 روپے فی کلوہوگیا ہے۔

16 کلو والے لوکل گھی کے کنسترکی قیمت 5 ہزار 760 ہو گئی ہے جبکہ اچھی کوالٹی کا گھی فی کلو 400 سے 430 روپے تک پہنچ گیا ہے۔اشیائے خورونوش کے ڈیلروں اور دکانداروں کے مطابق قیمتوں میں مزید اضافے کے بھی خدشات ہیں۔