ہاکی فیڈریشن نے رشید الحسن پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی

Published On 03 February,2022 04:57 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رشید الحسن پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی ہدایات پر پابندی عائد کی گئی ہے، رشید الحسن جونیئر پر ٹی وی چینلز پر پابندی کے لیے پیمرا کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔

آصف باجودہ کا کہنا تھا کہ رشید الحسن نے پی ایچ ایف کی جانب سے بھجوائے گئے شوکاز نوٹسز کا جواب بھی نہیں دیا جبکہ ریمارکس کا حکومت کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا۔

خیال رہے کہ رشید الحسن نے وزیراعظم پاکستان کے بارے میں توہین آمیز بیانات دیے تھے ۔