موثر اور فعال بلدیاتی نظام ملکی ترقی کا ضامن ہوتا ہے: وزیراعظم عمران خان

Published On 03 February,2022 02:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موثر اور فعال بلدیاتی نظام ملکی ترقی کا ضامن ہوتا ہے، فعال بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے بیشتر مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جا سکتے ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا، وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ بلدیاتی نظام کا مقصد اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہے، اس نظام کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کو یکساں نمائندگی دی جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزراء وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔