ایران: مظاہروں میں شرکت پر چیمپئن باکسر کو سزائے موت کا حکم

Published On 19 January,2022 08:26 pm

تہران:(ویب ڈیسک) ایرانی عدالت نے 2019 کے مظاہروں میں شرکت پر باکسنگ کے مقامی چیمپئن محمد جاوید وفائی کو سزائے موت سنادی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کی جانب سے بتایا گیا کہ ناروے سے فعال این جی او ایران انسانی حقوق کے 26 سالہ محمد جاوید وفائی ثانی پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات تھے اور اسے فروری 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد جاوید وفائی کے وکیل نے سزائے موت کی تصدیق کرتےہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایرانی عدالت نے معروف پہلوان نوید افکاری کو مظاہروں میں شرکت پر ستمبر 2020 میں سزائے موت سنائی تھی۔