دنیا کی معمر ترین خاتون کی عمر 122سال

Published On 22 December,2021 06:00 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)ایران کی 122سالہ خاتون نے دنیا کی معمر ترین شخصیت ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں رہنے والی فاطمہ نوروزی کاریزی نامی خاتون نے کہا کہ وہ ایک صدی قبل 23 ستمبر 1899 کو ایران کے شمال مشرقی شہر توربت جام میں پیدا ہوئیں اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ خاتون کے پوتے پوتیاں بھی اب بوڑے ہوچکے ہیں جبکہ وبائی بیماری کی وجہ سے خاندان کےدوسرے افراد کا معمر خاتون سے میل جول بالکل کم رکھا گیا ہے۔چونکہ خاتون کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے تو خاندان کےدیگر افراد اسے چند ماہ میں صرف ایک بار دیکھنے آتے ہیں۔