چیئرمین بحریہ ٹاؤن گالف چیمپئن شپ کی کارپوریٹ کیٹیگری میں نعمان اصغر فاتح

Published On 27 August,2021 12:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین بحریہ ٹاؤن گالف چیمپئن شپ کی کارپوریٹ کیٹیگری میں نعمان اصغر نے میدان مار لیا، ٹیم ایونٹ رحمان اینڈ رحمان کے نام رہا۔

بحریہ ٹاؤن ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں، ملک کی پہلی چیئرمین بحریہ ٹائون نائٹ گالف چیمپیئن شپ جاری ہے جس میں کارپوریٹ کیٹیگری میں فتح نعمان اصغر کے نام رہی۔

گارڈن سٹی گالف کلب میں جاری مقابلوں کی کارپوریٹ کیٹیگری میں نعمان اصغر پہلے، ارسلان دوسرے جبکہ علیم الرحمان تیسرے نمبر پر رہے، لانگیسٹ ڈرایئو کا اعزاز میڈی پاشا کے نام رہا، ٹیم ایونٹ میں رحمان اینڈ رحمان پہلے، نینگو گرین لائٹس دوسرے اور ایکو پاک کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔

سیکرٹری بحریہ گارڈن سٹی گالف کلب بریگیڈئیر سعید ڈار کہتے ہیں کہ بحریہ ٹائون کھیلوں کے فروغ اور انفراسٹرکچر کے لےت اپنی خدمات جاری رکھے گا۔ چیئرمین بحریہ ٹائون گالف چیمپئن شپ ملک کی پہلی نائٹ گالف چیمپئن شپ ہے جو 28 اگست تک جاری رہے گی۔