ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ویمن گالف ٹورنامنٹ کے پرجوش کھلاڑیوں نے جیت پر نظریں جما لی ہیں۔ دھیمے مزاج کے کھیل میں جوش وخروش دیدنی ہے۔ دس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم نے ایونٹ کو پرکشش بنا دیا ہے۔
تفصیل کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کی آزادی کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ باکسنگ، ریسنگ اور ریسلنگ کے بعد اب ویمن گالف میں بھی سعودی خواتین اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔
شاہ عبداللہ اکنامک سٹی میں پہلے ویمن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔ نشانہ بازی، کنٹرول اور شارٹ سلیکشن میں مہارتیں دکھانے کا عزم لئے کھلاڑیوں نے پریکٹس کو فائنل ٹچ دے دیا ہے۔
اس ایونٹ میں بارہ سے پندرہ نومبر تک خلیج سمیت دنیا بھر کی خواتین گالفر اِن ایکشن ہونگی۔ دھیمے مزاج کے کھیل نے شرکا کو پرجوش کر دیا۔ لش گرین گالف کورس اور خوبصورت قدرتی مناظر سے سب محظوظ ہونگے۔
دس لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم نے ایونٹ کو پرکشش بنا دیا ہے۔ رواں ماہ سترہ سے انیس تاریخ تک صرف سعودی خواتین ٹیم کے انٹرنیشنل مقابلے شیڈول ہیں۔