قطر اوپن: جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار پیٹرا کوویٹووا نے ٹائٹل جیت لیا

Published On 07 March,2021 06:07 pm

دوحہ: (دنیا نیوز) جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار پیٹرا کوویٹووا نے سپینش حریف موگورزا کو ہرا کر دوسری بار قطر اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں ان کی جیت کا سکور چھ دو اور چھ ایک رہا۔

تفصیل کے مطابق دوحہ کے بلیو ٹینس کورٹ پر بڑا مقابلہ ہوا۔ فیصلہ کن میچ میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹو وا اور سپین کی موگوروزا آمنے سامنے آئیں۔

پیٹرا کوویٹوا نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا۔ اسی مورال اور جذبے کو جاری رکھتے ہوئے دوسرا سیٹ چھ ایک سے اپنے نام کر کے ٹائٹل جیت لیا۔

جمہوریہ چیک کی کھلاڑی پیٹرا کوویٹوا نے دو ہزار اٹھارہ میں بھی موگوروزا کو ہی ہرا کر قطر اوپن کی چیمپئن بنی تھیں۔

تین سال پہلے میچ کا سکور دو ایک تھا جبکہ گزشتہ روز سٹریٹ سیٹ میں فتح سمیٹی۔