سوات میں خطرناک ٹریک پر پہلی بار سائیکل ریلی کا انعقاد، بچوں اور خواتین کی بھی شرکت

Published On 22 September,2020 09:39 am

مالم جبہ: (دنیا نیوز) سوات کے پُرفضا مقام مالم جبہ میں خطرناک ٹریک پر پہلی بار سائیکل ریلی کا انعقاد ہوا جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

دشوار گزار راستے، مشکل ترین ٹریک، پہاڑوں میں گھری وادی میں سائیکلسٹ کا امتحان ہوا، سوات کی حسین وادی مالم جبہ کے میجک ماونٹین پارک میں پہلی بار سائیکل ریس کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر سے خواتین اور بچوں سمیت 20 سائیکلسٹ شریک ہوئے۔

سائیکل ریلی کیلئے پہاڑوں کے بیچوں بیچ تین کلو میٹر کا مشکل ٹریک بنایا گیا جس میں شریک کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کے خوب جوہر دکھائے۔ وادی میں سیر کیلئے آئے ہوئے سیاح بھی پر خطر کھیل سے لطف اندوز ہوئے، مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔