گوجرانوالہ: باسکٹ بال گرلز چیمپئن شپ میں طالبات نے صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے

Last Updated On 28 October,2019 09:41 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام ہونے والے انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال چمپیئن شپ میں ڈویژن بھر سے 12 کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں کھلاڑی لڑکیوں نے میچز کے دوران جان توڑ مقابلے کئے جس سے شائقین لڑکیوں میں بھی خوب جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

باسکٹ بال چمپیئن شپ میں حصہ لینے والی لڑکیوں نے میچ جیتنے کے لیے کافی محنت کر رکھی تھی۔ میچ کے دوران ساتھی طالبات نے اپنی ٹیم کو خوب سپورٹ کیا۔

کھلاریوں کا کہنا تھا کہ حکومتی سرپرستی حاصل ہو تو اس کھیل میں بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا جا سکتا ہے۔