گوجرانوالہ: نل سے پانی پیتے کرنٹ لگنے سے تیسری جماعت کا طالبعلم جاں بحق

Last Updated On 27 September,2019 05:33 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) یہ واقعہ گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں واہنڈو کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں پیش آیا جہاں نکلے سے پانی پیتے کرنٹ لگنے سے تیسری جماعت کا طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق آٹھ سالہ سمیع اللہ پانی پیتے ہوئے نل سے چمٹ کر جاں بحق ہوا۔ موٹر پمپ میں کرنٹ آنے سے بچہ نل کے ساتھ چمٹ گیا۔ ادھر سکول ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سکول کی موٹر شارٹ تھی۔