راجرز کپ: رافیل نڈال نے میزبان کینیڈین کھلاڑی کو نڈھال کر دیا

Last Updated On 08 August,2019 11:11 pm

مونٹریال: (دنیا نیوز) دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے میزبان کینیڈین کھلاڑی کو نڈھال کر دیا، زیوریف بھی کامیاب اور کائرجئس کی فتوحات کو بریک لگ گئی۔

مونٹریال کے بلیو ٹینس کورٹ پر سپینش اسٹار کی اعزاز کے کامیاب دفاع میں پیش قدمی جاری ہے، ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے میزبان ملک کے کھلاڑی کو شکست سے دوچار کر دیا۔

ادھر نمبر تین جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے دوسرے راؤنڈ میں دو صفر کی کامیابی سمیٹی۔

انگلش ٹینس سٹار کائل ایڈمنڈ نے مشکل حریف آسٹریلوی نک کائرجئس کو اپ سیٹ کر دیا۔

فیورٹ قرار دیئے جانے والے آسٹریلوی کھلاڑی کی فتوحات کو فل سٹاپ لگنے پر پرستاروں کے چہروں پر سوالیہ نشان بن گئے۔