سٹی اوپن ٹینس: اینڈی مرے بھائی کیساتھ ملکر فرانسیسی جوڑی سے ٹکرائیں گے

Last Updated On 31 July,2019 05:09 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ٹینس سٹار اینڈی مرے اور انکے بھائی جمی مرے پر مشتمل برطانوی جوڑی سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں جمعرات کو پنجہ آزمائی کریگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایونٹ میں مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جمعرات کو اینڈی مرے اور جمی مرے پر مشتمل برطانوی جوڑی پنجہ آزمائی کریگی۔ دونوں بھائیوں کی جوڑی ایک لمبے عرصہ کے بعد دوبارہ اکھٹی ہوئی ہے۔ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں ان کا مقابلہ ایڈورڈ راجر واسلین اور نیکولس مہوٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی سے ہو گا۔

دوسری طرف جان پیرز اور الیکس ڈی مینار پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں بھارت کے لینڈر پائس اور انکے امریکی جوڑی دار جیک سوک کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

اُدھر مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں جان پیرز اور الیکس ڈی مینار پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹاپ 8 رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

انہوں نے بھارت کے لینڈر پائس اور امریکی جوڑی دار جیک سوک کو سٹریٹ سیٹس میں7-5 اور 6-2 سے شکست دی۔ فاتح جوڑی کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ کولمبین جوڑی سے ہوگا۔

اُدھر روسی ٹینس سٹار اینا کالنسکایا اور جاپانی جوڑی دار میو کاٹو سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں کینیڈا کی ایوجنے بوچارڈ اور امریکی جوڑی دار سوفیا کینن کو شکست دی۔

ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں اینا کالنسکایا اور جاپانی جوڑی دار میو کاٹو نے ایوجنے بوچارڈ اور سوفیا کینن کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-2 سے مات دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔