لاہور: (دنیا نیوز) ہاکی فیڈریشن میں سیکرٹری کے عہدے پر تنازع شدت اختیار کر گیا، شہباز سینئر مستعفی ہوئے یا نہیں، آصف باجوہ کے آج چارج سنبھالنے کی خبر نے پی ایچ ایف کو آئینی بحران کا شکار کر دیا۔
قومی کھیل ہاکی میں سیکرٹری کے عہدے پر جنگ شدید ہو گئی، اولمپئن شہباز سینئر اور آصف باجوہ آمنے سامنے آ گئے۔ صدرپی ایچ ایف سجاد کھوکھر، آصف باجوہ کو ہی سیکرٹری بنانے پرڈٹ گئے بلکہ آج چارج سنبھالنے کی ہدایت بھی کر دی۔
دوسری جانب ساڑھے تین سال سے ذمہ داریاں نبھانے والے شہباز سینئر نے اپنے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی تردید کر دی تھی، کانگریس سے منظوری کے بغیر نئے سیکرٹری کی تعیناتی سے ہاکی فیڈریشن مالی، انتظامی اور اب آئینی بحران کا شکار ہو گئی ہے۔