اسلام آباد: (دنیا نیوز) ہاکی فیڈریشن میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد آصف باجوہ نے سیکرٹری پی ایچ ایف کا عہدہ سنبھال لیا، شہباز سینئر کی چھٹی کروا دی گئی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن میں سیکرٹری کے عہدے کے تنازعے کا نتیجہ سامنے آ گیا، شہباز سینئر کی چھٹی کروا دی گئی، ان کی جگہ عہدہ آصف باجوہ نے سنبھالا ہے۔ اس حوالے سے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بیان بھی سامنے آیا ہے، کہتے ہیں شہباز سینئر نے استعفی چند ماہ قبل دیا تھا جسے اب قبول کیا ہے، آصف باجوہ کو ابھی صرف تعینات کیا ہے، منظوری کانگریس کے اجلاس میں لیں گے۔
دنیا نیوز سے خصوصی گتفگو میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ شہباز سینیر نے چند ماہ قبل استعفی دیا تھا جسے اس وقت قبول نہیں کیا تھا لیکن موجودہ صورتحال دیکھتے ہوےٴ اسے قبول کر لیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آصف باجوہ ہی فیڈریشن کے آئندہ سیکرٹری ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ آصف باجوہ کو تعینات کر دیا ہے تاہم ان کے انتخاب کی باقاعدہ منظوری کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں لی جاےٴ گی اور اس حوالے سے تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے جاءیں گے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سیکرٹری کے استعفے کا اعلان کیا تو اگلے ہی روز شہباز سینر نے اپنے استعفے کی خبروں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوٴے ان کی تردید کی تھی۔