باکسنگ رنگ: عامر خان کا آج ویلٹر ویٹ چیمپئن کرافورڈ سے جوڑ پڑے گا

Last Updated On 22 April,2019 10:03 am

نیویارک: (دنیا نیوز) باکسنگ رنگ میں باکسنگ کنگ کی آج رات دبنگ انٹری ہو گی، عامر خان کا ویلٹر ویٹ چیمپئن کرافورڈ سے جوڑ پڑے گا، نیویارک ارینا میں بڑی فائٹ کی بڑی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔

نیویارک سٹی کا باکسنگ ارینا بڑے ٹائٹل کے لیے سج گیا، آج رات تگڑا مقابلہ ہوگا، ویلٹر ویٹ کا اعزاز پانے کے لیے باکسنگ کنگ عامر خان اور دفاعی چیمپئن کرافورڈ نے ویٹ کرائے، جیت کے جذبے اور دعوے بھی کیے، فائٹر ہی نہیں پرستار بھی پرجوش نظر آئے۔

عامر خان اور ویلٹر ویٹ چیمپئن کرافورڈ نے سخت جان مشقیں کر چکے ہیں، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے 37 میں سے 33 فائٹس میں کامیابی سمیٹی، 4 بار انہیں ہار ہوئی، 20 ناک آؤٹ بھی کنگ خان کے کیرئر کا حصہ ہیں۔

31 سالہ امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ کا ریکارڈ شاندار ہے۔ ویلٹر ویٹ ٹائٹل میں اعزاز کا دفاع کرنے والے کرافورڈ اپنی 34 فائٹس میں ناقابل شکست ہیں، 25 حریفوں کو ناک آؤٹ بھی کر چکے ہیں۔