مینی پیکیاؤ کا ورلڈ ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع

Last Updated On 20 January,2019 10:12 pm

لاس ویگس: (دنیا نیوز) باکسنگ رنگ میں بھی اولڈ از گولڈ کی مثال سچ ثابت ہو گئی، چالیس سالہ مینی پیکیاؤ نے انتیس سالہ ایڈریان برونر کو ہرا کر ورلڈ ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا۔

لاس ویگس میں باکسنگ کا بڑا معرکہ ہوا۔ ڈبلیو بی اے ورلڈ ویلٹر ویٹ کے لیے مینی پیکیاؤ اور ایڈریان برونر مدمقابل آئے۔ چالیس سالہ مینی پیکیاؤ نے انتیس سالہ امریکی حریف کے خلاف رنگ میں دبنگ انٹری دی۔

ریفریز نے فلپائن کے دفاعی چیمپئن پیکپاؤ کو فاتح قرار دے دیا۔ دوسری جانب امریکی باکسر ایڈریان برونر نے ریفریز کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا۔

باکسنگ کے اس جوشیلے بھڑکیلے کھیل میں فائٹرز کے تابڑ توڑ حملے اور تماشائیوں کے شوروغل نے خوب ماحول بنایا۔