باکسنگ کا بڑا مقابلہ فیصلے کے بغیر ہی ختم

Last Updated On 03 December,2018 10:37 am

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) جوشیلے اور بھڑکیلے کھیل باکسنگ کا بڑا مقابلہ بڑے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہو گیا۔ ڈیونٹے وِلڈر اور ٹائسن فری کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دے دیا گیا۔

لاس اینجلس کے سٹیپلز سنٹر میں باکسنگ کا بڑا مقابلہ، ناقابل شکست ہیوی ویٹ چیمپئن ڈیونٹے ولڈر اور سابق ورلڈ چیمپئن ٹائسن فری مدمقابل ہوئے۔

دونوں باکسرز کے درمیان بارہ راؤنڈ کا سنسنی خیز مقابلہ شروع ہوا جس میں تابڑ توڑ مکا بازی کی گئی جبکہ مہارتوں اور طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

پرستاروں سے کھچا کھچ بھرا ارینا میں فُل شوروغُل رہا لیکن بڑے باؤٹ کا بڑا فیصلہ نہ ہو سکا تمام راؤنڈز مکمل ہوئے اور فیصلہ برابری پر ختم کر دیا گیا۔

ڈبلیو بی سی ہیوی ویٹ چیمپئن کے لیے دونوں روایتی حریف امریکی اور برطانوی باکسرز کو قرار دے دیا گیا۔