گلگت کی خوبصورت وادی میں نشانہ بازی کا مقابلہ، امریکی کھلاڑی فاتح

Last Updated On 07 February,2019 10:10 pm

گلگت: (دنیا نیوز) گلگت کے خوبصورت علاقے سسی حراموش میں قومی جانور مارخور کے شکار کا مہنگا ترین مقابلہ ہوا جو امریکا کے برائن کنسلہار لین نے جیت لیا۔

گلگت کی خوبصورت وادی میں ہونے والے نشانہ بازی کے مقابلے میں 41 انچ لمبے سینگ اور 12 انچ چوڑے قومی جانور مارخور کا شکار کیا گیا۔

شکار گلگت کے علاقے سسی حراموش وائلڈ لائف کنزرویشن ایئریا میں امریکن شکاری برائن کنسل ہارلین Bryan Kinsel Harlan نے کیا۔ شکار کے بعد برائن کو مقامی لوگوں نے روایتی چوغہ اور ٹوپی بھی پہنائی۔

ٹرافی ہنٹنگ پروگرام گلگت بلتستان کے تحت محکمہ جنگلی حیات سے ایک لاکھ 10 ھزار امریکی ڈالر جو کہ پاکستانی ایک کروڑ 53 لاکھ 54 ہزار روپے بنتے ہیں کے عوض شکار کھیلنے کا لائسنس حاصل کیا تھا۔ گلگت بلتستان میں کی جانے والی ٹرافی ہنٹنگ کی تاریخ کا یہ مہنگا ترین شکار ہے۔