ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل میں محمد وسیم شکست کھا گئے

Last Updated On 15 July,2018 08:38 pm

لاہور (دنیا نیوز ) ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل میں محمد وسیم کو جنوبی افریقی حریف موروتی متھالین کے ہاتھوں شکست ہو گئی، قومی باکسر کی تین سال سے مسلسل فتوحات کو بریک لگ گئی۔ کوالالمپور میں آئی بی ایف فلائی ویٹ کا ٹائٹل مقابلہ ہوا جس میں مسلسل آٹھ فتوحات کے ناقابل شکست محمد وسیم کا جنوبی افریقی حریف مورتی متھالین سے مقابلہ ہوا۔

سٹارٹنگ رِنگ بجتے ہی فُل ایکشن اور زور کے جوڑ کا جارحانہ انداز میں آغاز ہوگا۔ بارہ راؤنڈز کی باؤٹ، رِنگ میں اترنے والے فائٹر پُرجوش اور تماشائی بھی بڑے جذباتی نظر آئے۔

آٹھ ایک کے سکور پر مقابلہ روک دیا گیا، ٹیکنیکل پوائنٹس پر مورتی متھالین فاتح قرار پائے۔ کمنٹریٹر کے منفرد سٹائل سے بھی ایونٹ پُرکشش بنا رہا۔ دو ہزار پندرہ سے لگاتار کامیابیوں کو آٹھ تک پہنچانے والے محمد وسیم اور ان کے مداح افسردہ ہوگئے۔