مے ویدر کابیٹی ایانا کیلئے ہیروں سے جڑی پلاٹینم کی انگوٹھی کاتحفہ

Last Updated On 25 May,2018 01:24 pm

نیویارک(سپورٹس ڈیسک) سابق امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے اپنی بیٹی کیلئے ہیروں سے جڑی پلاٹینم کی انگوٹھی خرید لی دوسری طرف انہوں نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ ڈالر صوفے پرسجائے بیٹھے ہیں۔

فلائیڈ مے ویدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پیسوں کی نمائش والی تصاویر اس لئے شیئر کرتے رہتے ہیں کہ مجھ سے حسد کرنیوالوں کو پیسے کمانے کی تحریک ملتی رہے۔

سابق باکسر نے بیٹی ایانا کی 18 ویں سالگرہ پر بطورتحفہ جو انگوٹھی خریدی ہے وہ 30 قیراط کی ہے تاہم اس کی قیمت کے بارے میں علم نہیں ہوسکا۔