لاہور: (دنیا نیوز) ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئیں، ٹکٹیں مل گئی اور بھارتی ویزے بھی۔ آدھی ٹیم کے لئے یہ آخری ورلڈ کپ یعنی نام اور عزت کمانے کا آخری موقع ہے۔
دنیائے ہاکی کا سب سے بڑا ایونٹ ورلڈ کپ اور مقام روایتی حریف بھارت کی سرزمین جبکہ مقابلے میں دنیا بھر کی ٹیمیں ہیں اور سیکھنے سکھانے کو صرف ایک روز رہ گیا ہے۔
24 کھلاڑی اور کوچز کے ویزے اور ٹکٹیں سب تیار ہیں، بس اب انتطار ہے کہ کھلاڑی اپنا اپ دکھائیں۔ ورلڈ کپ کے میلے کو صرف ایک ہفتے کا وقت ہے۔ پھر واضح ہوجائے گا کہ ہر وقت وسائل کا رونا رونے والے کھلاڑیوں میں کتنا دم ہے۔