لاہور: (دنیا نیوز) قومی کھیل ہاکی سے اچھی خبر یہ ہے کہ فیڈریشن نے ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تمام کھلاڑیوں کو آج نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور طلب کر لیا گیا۔
ہاکی ورلڈ کپ کے لئے فیڈریشن کے مالی مسائل جوں کے توں ہیں مگر فیڈریشن کے بڑوں نے ورلڈ کپ کی تیاری کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس میگا ایونٹ کا انتظار کھلاڑی، کوچز، فیڈریشن اور شائقین کو چار برسوں سے تھا۔
کیمپ کمانڈنٹ حسن سردار کے مطابق تمام کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مالی معاملات اس تیاری میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے مگر کیمپ لگانے کا فیصلہ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر کیا۔ چند روز پہلے حسن سردار نے صاف کہا تھا جب کہ حکومت فنڈز نہیں دیتی تو کیمپ نہیں لگایا جائے گا۔
ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان فیورٹ نہیں مگر اچھی کارکردگی کی امید ضرور ہے۔