سربین سٹار نواک جوکووچ نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

Last Updated On 10 September,2018 05:53 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) سربین ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے ڈیل پورٹو کو ہرا کر یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

نیویارک میں کھیلے گئے یو ایس اوپن کے فائنل میں نواک جوکووچ اور ڈیل پوٹرو مدمقابل ہوئے۔ سابق عالمی نمبر ون نے تجربہ کاری اور برتری کی ڈھاک بٹھاتے ہوئے ارجنٹائنی حریف کو شکست دے دی۔ سربین سٹار نے تیسرا یو ایس اوپن اور مجموعی طور پر 14واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا ہے۔ سٹریٹ سیٹس کی شاندار فتح کے بعد جوکووچ روایتی انداز میں کورٹ پر خوشی سے لیٹ گئے۔