روجرز کپ :سسٹی پاس نے فائنل میں جگہ بنا لی

Last Updated On 12 August,2018 11:44 am

کینیڈا (دنیا نیوز ) یونان کے ابھرتے ٹینس سٹار سِٹسی پاس نے روجرز کپ میں جنوبی افریقی حریف کو اپ سیٹ شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، آج اپنی بیسویں سالگرہ کے دن بڑا ٹائٹل مقابلہ جیت کے ساتھ یادگار بنانے پر نظریں جما لیں۔

کینیڈا کے ٹھنڈے موسم میں ٹینس سٹارز کی گرمجوشیاں انیس سالہ یونانی ٹینس سٹار سِٹسی پاس روجرز کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقی اینڈرسن کے مدمقابل ہوئے۔ نوجوان ٹینس سٹار نے زبردست مقابلہ کرتے ہوئے عالمی نمبر چھ کے خلاف دو ایک سے فتح اپنے نام کی۔ میچ پوائنٹ حاصل کر کے فائنل تک رسائی نے سِٹسی پاس کو زبردست داد دلائی۔

کیرئر کے پہلے اے ٹی پی ماسٹرز ون تھاؤزنڈ کا فائنل اپنی بیسویں سالگرہ کے دن کھیلنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ ورلڈ رینکنگ نمبر ستائیس ٹاپ ٹین ٹینس سٹارز کے خلاف مسلسل چار بار اپ سیٹ کر چکے ہیں۔ آج کے میچ اور ٹائٹل جیت کر یونانی سپر سٹار اپنی سالگرہ کو بڑی کامیابی کے ساتھ یادگار بنانے کے لئے پُرعزم ہیں۔