3 پاکستانی بہنوں نے "منگلی سر" چوٹی سر کر لی

Last Updated On 29 July,2018 05:50 pm

سکردو: (دنیا نیوز) تین پاکستانی کوہ پیما بہنوں کا بڑا کارنامہ، سکردو میں 6 ہزار 80 فٹ بلند منگلی سر چوٹی سر کرلی۔

چھوٹی عمر اور بڑا کام، کوہ پیمائی میں 3 بہنوں نے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ 6 ہزار 80 فٹ بلند منگلی سر چوٹی سر کر کے صدیقہ، آمنہ اور مریم نے تاریخ رقم کردی۔ تینوں بہنیں عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما "لٹل کریم" کی پوتیاں ہیں، جو 14 جولائی کو سکردو سے ہنزہ روانہ ہوئی تھیں۔

مہم جوئی میں تینوں بہنوں سمیت 9 غیرملکی کوہ پیما بھی شامل تھے۔

چوٹی سر کرنے کے بعد تینوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔