چیف جسٹس کا ہنزہ میں مقامی عمائدین کے ساتھ روایتی رقص

Last Updated On 17 July,2018 05:01 pm

ہنزہ: (دنیا نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار تعطیلات کے دوران گلگت بلتستان پہنچ گئے، اس دوران انہوں نے مقامی عمائدین کے ساتھ روایتی رقص بھی کیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار آج کل سپریم کورٹ سے پانچ دن کی چھٹی پر ہیں، اس دوران چیف جسٹس گلگت بلتستان پہنچے اور سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔

اس موقع پر عوام نے چیف جسٹس کا شاندار استقبال کیا، چیف جسٹس نے ہنزہ میں علاقائی لباس پہن کر ثقافتی رقص بھی کیا۔

بعض مقامات پر عوام نے چیف جسٹس کو اپنے مطالبات بھی پیش کیے جس پر انہوں نے جلد ایکشن لینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔