پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن، برفانی تودے پر پھنسے برطانوی کوہ پیما بچا لئے

Last Updated On 01 July,2018 09:24 pm

گلگت سٹی: (دنیا نیوز) پاک فوج نے کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں ہزاروں فٹ بلند برفانی تودے پر پھنسے دو برطانوی کوہ پیماؤں کو بچا لیا۔

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا کامیاب آپریشن،ہنزہ میں 19 ہزار فٹ بلندی پر برفانی تودے میں پھنسے غیرملکی کوہ پیماوں کی زندگی بچا لی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی کوہ پیما بروس نارمنڈ اور ملر ٹموتھی، ہنزہ میں التر چوٹی پر پھنسے ہوئے تھے، آرمی پائلٹس نے فضائی آپریشن کرکے ان کی جانیں بچا لیں تاہم آسٹریلوی کوہ پیما کرسٹن ہبر تودے تلے دب کر چل بسے۔