سعودی عرب کی فٹبال ٹیم حادثے سے بچ گئی

Last Updated On 19 June,2018 10:46 am

ماسکو (دنیا نیوز ) فٹبال ورلڈ کپ میں شریک سعودی عرب کی ٹیم فضائی حادثے سے بال بال بچ گئی، انجن میں آگ لگنے کےباعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، تمام کھلاڑی اورعملہ محفوظ رہا۔

اسے سعودی عرب فٹبال ٹیم کی خوش قسمتی ہی کہیں گے کہ ٹیم فضائی حادثے سے بال بال بچ گئی، کھلاڑی سینٹ پیٹرز برگ سے راستوف جا رہے تھے کہ جہاز کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ تمام کھلاڑی اور عملہ محفوظ رہا۔

روسی حکام کے مطابق انجن میں آگ پرندے کے ٹکرانے کے باعث لگی، سعودی عرب کو عالمی کپ کے پہلے میچ میں روس نے پانچ صفر سے شکست دی تھی۔ گروپ اے میں سعودی عرب اپنا اگلا میچ بدھ کو یوراگوئے سے کھیلے گا۔