اٹلی اوپن ، نڈال ، جوکووچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Last Updated On 18 May,2018 02:36 pm

روم (دنیا نیوز ) اٹلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور سابق ورلڈ نمبر ون نوواک جووکوچ نے اپنے اپنے میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ اٹلی ٹینس ٹورنامنٹ میں سپین کے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کا مقابلہ کینیڈا کے ڈینس کیساتھ ہوا۔

ہسپانوی سٹار نے شاندار فارم کا تسلسل جاری رکھا، انہوں نے حریف پلیئر کو باآسانی چھ چار اور چھ ایک سے ہرا کر کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا، ایونٹ کے دوسرے بڑے میچ میں سربیا کے نوواک جووکوچ اور سپین کے ایلبرٹ راموس مد مقابل ہوئے۔

جوکووچ نے پہلا سیٹ چھ ایک سے با آسانی جیتا، دوسرے سیٹ میں انہوں نے سخت مقابلے کے بعد سات پانچ سے فتح حاصل کی، اس جیت نے انہیں ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا ہے۔