میڈرڈ اوپن ٹینس ، دوسرے رائونڈ میں رچرڈ گیسکٹ کی کیامیابی

Last Updated On 09 May,2018 05:47 pm

میڈرڈ (دنیا نیوز ) میڈرڈ اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں فرانس کے رچرڈ گیسکٹ نے کامیابی حاصل کر لی۔ عالمی نمبر ون رافیل نڈال ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔

کلے کورٹ پر عالمی ٹینس سٹارز ان ایکشن ہیں۔ میڈرڈ اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں فرانسیسی ٹینس سٹار رچرڈ گیسکٹ نے جیت حاصل کر لی۔ انہوں نے جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ کو شکست دی۔ ایک اور میچ میں کینیڈا کے ڈینس نے امریکی سٹار ٹینیز کو ہرا دیا۔ عالمی نمبر ون سپین کے رافیل نڈال ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔