قطر ٹینس ٹورنامنٹ، کوویٹووا نے فائنل میں جگہ بنا لی

Published On 18 Feb 2018 06:33 PM 

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹووا نے عالمی نمبر ایک کیرولائن ووزنیاکی کو ہرا کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

 

قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ڈنمارک کی عالمی نمبر ایک کیرولائن ووزنیاکی اور چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹوا مدمقابل ہوئیں، ڈینش کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا۔

پیٹرا کویٹووا نے پریشر نہ لیتے ہوئے کم بیک کیا اور دوسرا سیٹ سات چھ سے اپنے نام کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

تیسرے سیٹ میں بھی دونوں ورلڈ کلاس پلیئرز کے درمیان دلچسپ کھیل ہوا تاہم جمہوریہ چیک کی کھلاڑی نے سات پانچ سے کامیابی سمیٹ کر فائنل میں جگہ بنا لی۔