بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Published On 23 April,2025 01:22 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

عمران خان نے شیر افضل مروت کے بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کیا، شیخ وقاص اکرم کو شیر افضل مروت کے الزامات کا دو ٹوک جواب دینے کی ہدایت کی، بانی نے کہا شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی میں پلانٹ کیا گیا تھا، بانی نے کہا شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مائنز اینڈ منرلز بل پر ملاقات کیلئے بلا لیا، بانی نے پارٹی قیادت کو تمام اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے قانون کی عملداری نہ ہونے پر سلمان اکرم راجہ کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی بھی ہدایت کردی۔