اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی سے کینیڈا کے قائم مقام سفیر نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی سے کینیڈا کے قائم مقام سفیر کی ملاقات میں معدنی شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل خاص طور پر معدنیات کے اعتبار سے انتہائی زرخیز خطہ ہے، حکومت بلوچستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، بلوچستان میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیراعلیٰ نے اسلام آباد میں محکمہ مائنز اینڈ منرلز کی ذیلی کمپنیوں بی ایم آر ایل اور بی میک کے سٹالز کا دورہ بھی کیا، سیکرٹری مائنز اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ کو بلوچستان میں جاری معدنی منصوبوں، سرمایہ کاری کے امکانات اور حکومتی پالیسیوں پر بریفنگ دی۔