راولپنڈی :(دنیا نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا، انہوں نے سول اور اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورے کے دوران ’’توازن‘‘ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نصر حمید النوعیمی سے بھی ملاقات کی جبکہ ’’توازن‘‘ انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا اورمختلف پیداواری تنصیبات کا مشاہدہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے علاقائی سکیورٹی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای کی سول اور عسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی۔