اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

Published On 15 April,2025 07:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

مارچ کے مہینے میں کس جج نے کتنے کیسز نمٹائے رپورٹ سامنے آگئی؟ جس کے مطابق نئے تعینات ہونے والے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے اب سے زیادہ 225 کیس نمٹائے۔

رپورٹ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر 178 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جسٹس محمد اعظم خان 162 کیسز کی سماعتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے 60، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 66 کیسز نمٹائے، جسٹس بابر ستار نے 40، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 57 کیسز نمٹائے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر نے 85 ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 38، جسٹس خادم حسین سومرو نے 33 اور جسٹس محمد آصف نے 75 کیسز نمٹائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر ماہ مارچ کی کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی ہے، قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کے بعد پہلی مرتبہ کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی۔