خیبر پختونخوا: سپیشل پروٹیکشن فورس کیلئے 158 اہلکار بھرتی کرنے کی اجازت

Published On 15 April,2025 04:57 pm

پشاور:(دنیا نیوز) ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلئےسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کے معاملہ پر خیبرپختونخوا حکومت نےمحکمہ پولیس کو 158 اہلکار بھرتی کرنے کی اجازت دے دی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سپیشل پروٹیکشن فورس میں ملک بھر سے بھرتیاں کی جائیں گی، پہلے بھرتی کیلئے صرف خیبرپختونخوا کے لوگ اہل تھے، پہلے کی گئی بھرتی کےعمل میں 158 آسامیاں خالی رہ گئی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ خالی رہ جانےوالی نشستوں میں 128 ہیڈ کانسٹیبل اور30 کانسٹیبل کی آسامیاں ہیں، سپیشل پروٹیکشن فورس کیلئے3 ایس پیز سمیت 492 اہلکاروں کو بھرتی کر لیا گیا، بھرتی کیے جانے والوں میں 27 سب انسپکٹرز، 374 کانسٹیبلز بھی شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ سپیشل پروٹیکشن فورس میں ایکس سروس مین شامل ہیں،فورس کو جدید اسلحہ سےلیس کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کُرم میں شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے۔