اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ حیدر آباد سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط تحریر کرتے ہوئے لکھا کہ میری ذاتی دلچسپی ہے حیدرآباد موٹروے جلد تعمیر ہو، حیدرآباد اور سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا۔
محمد شہبازشریف نے خط کے متن لکھا کہ منصوبے کو پبلک پرائیویٹ موڈ پر بنانا تھا لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔