این اے 213 عمر کوٹ ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم

Published On 08 April,2025 04:17 pm

کراچی :(دنیا نیوز) این اے 213 عمر کوٹ ضمنی انتخاب کے معاملے پر مانیٹرنگ کی لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔

الیکشن کمشنر سندھ کے ترجمان  کے مطابق دفتر میں جدید ٹیکنالاجی سے لیس صوبائی مانیٹرنگ کنٹرول روم بنایا گیا ہے، مانیٹرنگ کنٹرول روم صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل کام کرے گا۔

ترجمان نے نتایا عوام یا امیدوار کسی بھی شکایت کی صورت میں رابطہ کر سکتے ہیں، شکایات کے فوری ازالے اور ایکشن کے لیے مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایات جاری کی جائیں گی جبکہ رابطہ نمبر 021-99205338 ای میل ایڈریس pmcrsindh@gmail.com پر شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی روک تھام اور انتخابی قوانین پر علم درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں مختلف شکایات اور انتخابی خلاف ورزیوں پر بروقت اور موثر کارروائی کی جائے گی۔